قلات(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ نے آئندہ ماہ ہونیوالی پولیو مہم کے لئے پولیوٹیموں کو مائیکروپلان کی تربیتی سیشن کے انتظامات کاجائزہ لیامحکمہ صحت کے ڈاکٹر علی حسن مینگل اور شاہ زیب نے ڈپٹی کمشنر کو ٹیموں کو دیئے جانے والے ٹریننگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈبلیو ایچ او بھی موجودرہے ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ نے ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے خطرناک مرض کے خاتمے کے لیئے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا تمام پولیو ٹیمیں محنت سے کام کریں اور اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں پولیومہم میں کسی قسم کی کوتایی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ پولیوسے پاک معاشرہ ہم سب کا مقصد ہے اس مقصدکو پوراکرنے کے لیئے ہم سب کو مل کر جدوجہدکرناہے ٹریننگ میں شریک شرکاء کو اس تربیتی سیشن کو صرف ایک سرگرمی نہیں سمجھنا ہے بلکہ کام کو صحیح طریقہ سے سیکھ کر فیلڈ پر نکلناہے تاکہ کام کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے تمام ٹیمیں مقررہ وقت پر کام شروع کریں اور گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔

