پیپلزپارٹی فیڈرل کونسل کے ممبرالطاف قریشی انتقال کرگئے

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی فیڈرل کونسل کے ممبرالطاف قریشی انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے مختلف عوارض میں مبتلا تھے۔ ابتداء میں آنکھوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ آہستہ آہستہ ان بینائی جاتی رہی اور ڈاکٹروں نے اس مرض کو لا علاج قرار دے دیا۔ اس کے بعد وہ ذہنی کمزوری کے عارضے میں مبتلا ہوگئے اور یاد داشت جاتی رہی۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت کی جانب سے الطاف قریشی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔مرحوم الطاف قریشی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز این ایس ایف طلباء تنظیم سے کیا۔ بعد میں وہ صحافت کے شعبہ سے منسلک ہو گئے اور میں مختلف اخبارات میں خدمات ادا کرتے رہے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے طلباء کے افیئر کے ایڈوائزر بھی رہے، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات رہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایڈوائزر رہے اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹڈی سرکل سینٹرل پنجاب کے صدر کی حیثیت سے خدمات ادا کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں