ماں کا دودھ نومولود کی صحت، قوت مدافعت اور بہتر نشوونما کیلئے ناگزیر ہے، ڈاکٹر شفیع اللہ

ژوب (این این آئی) ضلع ژوب میں بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹ یونیسیف کی تعاون سے ماں کے دودھ کی اہمیت وافادیت کے حوالے سے میڈیا پریفینگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیع اللہ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر نعمت اللہ، میڈیکل آفیسرز اور پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شفیع اللہ نے کہا ماں کا دودھ نومولود کی صحت، قوت مدافعت اور بہتر نشوونما کیلئے ناگزیر ہے۔ پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر بچے کو ماں کا دودھ پلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو چھ ماہ تک خصوصاً ماں کا دودھ یہ دودھ تمام اہم نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ جبکہ دو سال تک دودھ پلانے سے بچے کی نشوونما بہتر رہتی ہے۔ ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر نعمت اللہ نے بتایا کہ بریسٹ فیڈنگ آگاہی مہم کے تحت پورے بلوچستان میں سیمینار، اسکول اور کمیونٹی آگاہی سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں