معروف ادیب، سیاستدان بشری رحمن کی سالگرہ 29 اگست کو منائی جائے گی

مکوآنہ(این این آئی) معروف ادیب بشری رحمن کی سالگرہ 29 اگست کو منائی جائے گی۔ پاکستانی مصنفہ 29 اگست 1944 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے جامعہ پنجاب سے ایم اے صحافت کی سند حاصل کی۔ انھوں نے اپنا سیاسی سفر 1983 میں شروع کیا۔ بشری رحمن 1985 اور 1988 میں رکن پنجاب اسمبلی جبکہ 2002 اور 2008 میں رکن قومی اسمبلی بنیں۔17سے زائد ناول اور سفرنامے ان کے قلم کا شاخسانہ ہیں۔انہوں نے پی ٹی وی اور پرائیویٹ پروڈکشن کے لیے بھی کئی ڈرامے بھی لکھے، ان کے ناول اور افسانے خواتین میں بہت مقبول تھے ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ بشری رحمان کے معروف ناولز میں اللہ میاں جی، بہشت، براہ راست، بت شکن چاند سے نہ کھیلو اور چارہ گر شامل ہیں۔وہ روزنامہ جنگ میں چادر چاردیواری اور چاندنی کے نام سے کالم بھی لکھتی رہیں۔ حکومت پاکستان نے 2007 میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔بشری رحمان7فرووی 2022کو 78 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔بشری رحمن کی سالگرہ کے موقع پر علمی،ادبی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے منعقدہ مختلف تقریبات مین ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں