کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) سابق گورنر سندھ و روح رواں میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملک میں باشوں اور سیلاب سے نقصانات اور انسانی جانوں مال مویشی کے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی اور پنجاب میں ہونے والی تباہی پر سخت رنجیدہ ہوں۔ بھارتی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اسوقت پنجاب اورکے پی مشکل ترین صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ سب کومحفوظ رکھے۔دریائے راوی کی صورتحال ہو یا کے پی میں کلاؤڈٖ برسٹ ہوں۔ قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر بیڈ گورننس بھی نظر آتی ہے۔ دریاؤں کے ساتھ تعمیرات اور بہت سی ایسی نظر اندازی بھی سامنے آئی جو حادثات کا سب بنی۔ فصلوں کی تباہی۔ 700سے زائد گاؤں کا زیرآب آنا بھی تشویش ناک ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میری پہچان پاکستان کے ورکرز کو خدمت اور تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم نے پوری طرح سے خدمات انجام دیں۔پنجاب اور کے پی میں بھی ہم اپنے وسائل کے مطابق حکومت کی اور عوام کی مدد کریں گے۔ ریسکیو کے لئے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وفاق اور صوبے بھی بہترین گورننس کا مظاہرہ کریں۔ ریسکیو کے تمام ادارے بھی قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم یکجا ہوکر اپنے پریشانی میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرے۔ WHOکی طرح دیگر ادارے بھی پاکستان کے متاثرہ افراد کی مدد کریں۔ جبکہ حکومت سیلاب زدگان متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے اور سیلاب کے جاری خطرات سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔
شعبہ اطلاعات و نشریات
میری پہچان پاکستان
Load/Hide Comments

