کوئٹہ(این این آئی)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی ملازمین کے مسائل، تعلیمی امور اور دیگر معاملات پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی۔اس موقع پرسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے پندرہویں سینٹ اجلاس کامیابی سے منعقد کرانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو مبارکباد دی۔اور یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وائس چانسلر کوساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو یونیورسٹی ملازمین کے مسائل سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر سے مطالبہ کیا گیا کہ 1گریڈ سے16 گریڈ تک ملازمین کو ترقیاں دی جائیں اوردرجہ چہارم کے ملازمین کے مسائل بھی فوری طور پر حل کیے جائیں۔ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ کوبہتربنائے بغیرسماجی واقتصادی ترقی ممکن نہیں، اعلی تعلیم کے فروغ کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 71سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بابر یوسفزئی
- موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قائمقام چیئرمین سینٹ
- ضلع ہرنائی میں منشیات کے خاتمے اور علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، ایس پی ہرنائی
- ہماری سیاست کا محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کے طرزِ زندگی میں بہتری ہے، حاجی علی مدد جتک
- وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
- بلوچستان پاکستان کو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطوں سے جوڑنے کی جغرافیائی صلاحیت رکھتا ہے،جعفرخان مندوخیل
- قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- سیانڑے پاکستانی اور عالمی لٹیرے
- حکمتِ عملی ہو تو ایسی

