سکھر(این این آئی)جانشین مفتی اعظم علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐعیدوں کی عید اور رحمت و برکت کا ذریعہ ہے مسلمان اپنے محبوب کا میلاد منا کر اللہ تعالی کے احسان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہم اپنے پیارے نبی سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انکی ولادت کا دن عید کے طور پر مناتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نصرت کالونی نمبر ۱شمس آباد سکھر میں الائنس فار دی چینچ ویلفیئر کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے منعقد محفل سے خصوصی خطاب کے دوران کیا، تقریب میں مفتی محمد عارف سعید ی، مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری،مولانا محمد رضوان خان و دیگر علماء کرام سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی، تقریب میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے پرچم کشائی کی گئی پرچم کشائی کے موقع پر فضاء سرکار کی آمد مرحبا اور یارسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی،تقریب میں معروف نعت خوان و ثناء خوانو ں نے حضور اکرم کی شان میں گلہائے عقیدت (ہدیہ نعت)پیش کیں، تقریب سے خطابات کے دوران نامور عالم دین جانشین مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری، مفتی محمد عارف سعیدی، تنظیما ت اہلنست کے چیئرمین و مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری و دیگر علماء کرام کا کہنا تھا کہ الائنس فار دی چینچ ویلفیئر کمیٹی سکھر کے کی جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے منعقد تقریبات اس بات کی دلیل ہے کہ نوجوان نسل اپنے محبوب آقائے دو جہاں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، الائنس فار دی چینچ ویلفیئر کمیٹی سکھر کی خدمات کو قدر نگاہ سے دیکھتے ہیں، علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں حضور اکرم کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھرے ختم ہوئے اور روشن صبح کا آغاز ہوا اور کفر میں ڈوبی دنیا کو ایک سہارا ملا، اللہ تعالی نے اپنے محبوب کو دنیا میں بھیج کر مسلمانوں کو یہ انعام عطا فرمایاکے آج ہر مسلمان مومن اپنے شہر اور گلیاں سجاکر اللہ تعالی کے اس عطاء کردہ عظیم احسان کا شکریہ ادا کریں،تقریب میٰں ملکی سلامتی، خوشحالی و استحکام سمیت دین اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

