سکھر(این این آئی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ماہانہ ای پی آئی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صالح پٹ ماجد ماکو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکھر ڈاکٹر علی گل شاہ، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سکھر حمیدہ جتوئی، اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈاکٹرس سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران، پولس، ڈبلیو ایچ او و روٹری کلب نمائندگان، محکمہ تعلیم، بہبود آبادی، سوشل ویلفیئر کے افسران اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی، حاصل شدہ نتائج، درپیش مسائل اور بہتری لانے کے لیے آئندہ کی منصوبہ سازی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نہید احمد نے کہا کہ بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے فراہم کرنا اہم فریضہ ہے، جس کی درست انجام دہی میں انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کی ٹیموں اور والدین کا مشترکہ کردار ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پیدائش سے لے کر 2 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہیپاٹائٹس بی، ڈائیریا، نمونیا، خسرہ، ٹیٹنس، پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

