تیز ہواؤں نے باعث کشتی الٹنے سے ایک ماہی گیر لاپتہ

معمول سے تیزہواؤں کے سبب پورٹ قاسم کے قریب ڈوبنے والی ماہی گیر لانچ پرسوار ایک مچھیرے کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح پورٹ قاسم کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔  ریسکیو ٹیموں اورمقامی ماہی گیروں کی مدد سے کشتی پرسوار4 ماہی گیروں کو بچالیا تاہم ایک لاپتہ ہے جس کی عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی وجہ سے لانچ پرسوار ماہی گیروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں۔ انھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لاپتہ ماہی گیر کی تلاش کیلیے ہفتے کی شام تک ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا ہے۔

ترجمان فشرفوک فورم کمال شاہ کے مطابق حکومت اور اداروں سے اپیل ہے کہ ماہی گیروں کوغیر معمولی موسم کے پیش نظربروقت و پیشگی موسمی اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

ان کا کہناہے کہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتا ماہی گیر کی تلاش میں تیزی لائی جائے اورلاپتہ وزخمی ہونے والے ماہی گیروں کےمتاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں