فلسطینی بچی پر بننے والی فلم کیلئے وینس فلم فیسٹیول میں طویل اسٹینڈنگ اوویشن

نیویارک (این این آئی)فلسطینی بچی پر بننے والی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں طویل اسٹینڈنگ اوویشن حاصل کرلی۔فلم ساز کاثر بن ہانیہ کی فلم ہند رجب کی آواز نے 23 منٹ 50 سیکنڈ طویل(اسٹینڈنگ اوویشن)حاصل کی جو اس فیسٹیول کی تاریخ کی سب سے طویل داد ہے۔فلم 5سال کی فلسطینی بچی ہند رجب کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔فلمساز کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک فلم نہیں بلکہ ملبے کے نیچے دبی وہ آواز ہے جسے دنیا نے سننے سے انکار کردیا۔ بین الاقوامی ناقدین نے فلم کو سال کی سب سے اہم فلم قرار دیا جب کہ ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر مقبولیت بھی حاصل کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں