پیر س(این این آئی)فرانسیسی اداکارہ ادیل اینیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تونس سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوں گی۔ تاکہ محصور فلسطینی عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے ۔ادیل اینیل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اس تاریخی لمحے پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی مشن کے طور پر عالمی بیڑے برائے استقامت کی ایک کشتی پر سوار ہوں۔

