لاہور (این این آئی)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار فیروز خان کی خراب اداکاری پر تنقید کے نشتر چلا دئیے ۔ایک پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ فیروز خان کا مسئلہ ہے کہ وہ اپنے ہیروازم سے باہر نہیں نکل سکتے ، کردار چاہے کوئی بھی ہو وہ ہمیشہ خود کو ہیرو ہی سمجھتے ہیں جو ان کی اداکاری میں بھی جھلکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب فیروز اداکاری کرتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ وہ اداکاری کر رہے ہیں جبکہ ایک اچھا اداکار وہ ہے جو کرداروں میں ڈھل جائے ۔

