پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج شیلنگ اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ اور چہرمین اسلم بلوچ کا ردعمل

کوئٹہ (پریس ریلیز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ اور صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آل پارٹیز کی جانب سے پرامن پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کے موقع پر بدترین شیلنگ ، تشدد اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور مجموعی عوام نے بھرپور حمایت کی ہے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لیئے سیاسی قائدین اور کارکنوں پر بدترین تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے جو سیاسی اور جمہوری انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ شاہوانی اسٹیڈیم سریاب روڈ پر اتنا بڑا اور افسوسناک واقعہ ہونے کے بعد حکومت کا یہ پرتشددانہ و غیرسنجیدہ عمل قابل مذمت ہے حکومت کو چاہیے کہ پرامن احتجاج کو پرتشدد بناکر بلوچستان کے حالات کو مزید خراب نہ کریں اور گرفتاریوں و تشدد کا عمل فوری طورپر روک کر عوام کو پرامن احتجاج کا حق دیا جائے ، انہوں کے سیاسی کارکنوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں