اسلام آباد(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے رہنما سنیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی واجہ پھلین بلوچ نے نیشنل پارٹی گوکدان کے ڈپٹی یونٹ سکریٹری ثنااللہ سبزل کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قتل کی پرزور الفاظ میں مزمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ ریاست کی رٹ عملا ختم ہوگی ہے امن و امان کی بھگڑتی صورتحال نے پرامن لوگوں اور سیاسی کارکنوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل بنادیا گیا ہے۔ نیشنل پارٹی کی لیڈرشپ نے ثنااللہ کی شہادت پر ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت کی۔

