کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی سے بدھ کوا نکے دفتر میں پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سابق صدر نورالدین کاکڑ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صوبائی رہنما اختر بلوچ، شاہزیب کاسی،ظفر خان اوردیگر شامل تھے۔ملاقات کے دوران صوبے میں پارٹی کی فعالیت، ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

