منگچر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں

منگچر ( این این آئی) آل پارٹیز کی کال پر سانحہ 2 ستمبر کے خلاف بلوچستان بھر کی طرح منگچر میں بھی مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال جاری۔ دوسری جانب پرامن احتجاج کی پاداش میں منگچر سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی احمد لانگو، میونسپل کمیٹی منگچر کے وائس چیئرمین چاکر خان محمدشہی، میونسپل کمیٹی کے رکن سعید احمد محمدشہی، بی این پی کے صلاح الدین لانگو سمیت سیاسی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں