کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میر علی حسن زہری کو بلوچستان کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، میر علی حسن زہری کی یہ تقرری مجاز اتھارٹی کی منظوری سے عمل میں آئی ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ میر علی حسن زہری فوری طور پر اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اس اہم تقرری کا مقصد صوبہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیمی ساخت کو مزید فعال بنانا ہے۔

