کچھی،تعلیمی سال کے موقع پر7810بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر

بولان(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندو خیل نے اپنے دفتر میں یونیسیف کے زیر اہتمام ضلع کچھی میں داخلہ مہم برائے سال نو کے حوالے سے پریس کانفرنس کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ای او کچھی بیگ محمد رئیسانی،ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف کچھی کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد اعظم خان مری، ہیڈ ماسٹر داود جان رند منیر احمد رند رحمت بلوچ میڈم رضوانہ؛ میڈم ذاکراں یونیسیف کے محمد حنیف بنگلزئی سالار خان رند ڈی ڈی اوز،کلسٹر ہیڈز صحافی برادری، سمیت دیگر سول آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہم کے دوران ضلع کچھی میں سیمینار،واک،سوشل ایکٹویٹی عوام کو داخلہ مہم کی افادیت بچوں کو سکولوں میں داخلے کے لیئے آگاہی سیشن منعقد کیئے جائیں گے ضلع میں اس سال داخلہ مہم کیلئے مقرر کردہ ہدف 7810 رکھا گیا ہے تعلیمی سال برائے 2026 کی داخلہ مہم کی کامیابی کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے باشعور افراد بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ پڑھے گا کچھی تو بڑھے گا کچھی کی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے انھوں کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنت پیکج کے تحت ضلع میں سو سکولوں کی بلڈنگز کو مرمت کرکے فعال کردیا گیا ہے اور حکومت بلوچستان کی ایجوکیشن پالیسی کے تحت 600 سو اساتذہ کو 100پرسنٹ میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہے ڈی ای او کچھی بیگ محمد رئیسانی نے کہا کہ ضلع کچھی کے غیر فعال سکولز فعال کردیئے ہیں گھر بیٹھے تنخوائیں لینے والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کررہے ہیں ضلع کچھی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ضلع میں بند سکولوں کو فعال بنانے کیلئے پلان مرتب کررہے ہیں اب اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بناکر ہی تنخوائیں ادا کی جائیگی گھر بیٹھے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لینگے تعلیمی معیار پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سول سوسائٹی دیگر طبقات ہمارا ساتھ دیں تاکہ ضلع کچھی میں تعلیمی شرح میں اضافہ کرکے ضلع کو مثالی بنایا جاسکے ڈسٹرکٹ منیجر اعظم مری نے کہا کہ یونیسیف محکمہ تعلیم کے ساتھ ملکر ایسے سکولوں کو فنگشنل کررہی ہے جہاں طلباء نے تعلیم ادھورا چھوڑا ایسے طلباء کو مواقع فراہم کرکے انکی صلاحتیوں کو پالش کیا جاتا ہے ایوننگ کلاسز کے اجراء سے طالبات کی ادھورہ تعلیم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جارہا ہے جس سے مستفید ہونے والے اسٹوڈنٹس تعلیم کی روشنی سے منور ہورہی ہیں تعلیم ہی سے ترقی کی ابتداء ہوتی ہے اور عروج بھی تعلیم ہی سے ملتی ہے جس دور میں تعلیم کو فوقیت ملی اس زمانے کی قوم کبھی کامیابی کی دوڑ سے پیچھے نہیں رہ سکتی ہے تعلیم ہر معاشرے کی ترقی اور سنہری دور کی بنیاد ہے یہ معاشی علمی اخلاقی ترقی کو پروان چڑھاتی ہے،ایک انسان کو معاشرے میں باصلاحیت اور سوچ کے اعلیٰ رتبے پر پہنچا دیتا ہے، منصب اور نصیب کے اعلیٰ مقام پر فائز کردیتا ہے اس لیئے تعلیم کو فروغ دینے اور ناخواندگی کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لا کر ہی کامیابی منازل طے کیئے جاسکتے ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں