کوئٹہ(این این آئی) ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے میڈیسن وارڈ، گائنی وارڈ، گائنی آپریشن تھیٹر، گائنی آئی ی سی یو، آرتھوپیڈک وارڈ، سرجری وارڈ شعبہ حادثات اور سیٹلائٹ فارمیسز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام سرور، آر ایم او او پی ڈی ڈاکٹر عبداللہ دوتانی، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اختر قیصرانی، انچارج ٹیکنیکل اسٹاف حاجی قاسم، انسٹرومنٹ انچارج سبحان اور دیگر معاونین موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے داخل مریضوں کی مزاج پرسی کی اور علاج و معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ہسپتال میں داخل مریضوں نے علاج و معالجے اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے مختلف شعبہ جات میں صفائی کے انتظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کیایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے سول ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، فارماسسٹس نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر معاونین عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ ایم ایس نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

