ندا یاسر دوسری شادی کا ذکر برداشت نہیں کرتیں:یاسر نواز

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ ندا یاسر دوسری شادی کے حوالے سے کسی بھی گفتگو کو برداشت نہیں کرتیں اور اگر پروگرام یا ملاقات کے دوران ایسی بات کی جاتی ہے تو وہ فوراً ناراض ہو جاتی ہیں۔یاسر نواز نے ایک شو میں کہا کہ جب ان کا جسم فربہ تھا تو ان کے وزن کی وجہ سے انہیں ڈراموں میں صرف ایسے کرداروں کی پیشکش کی جاتی تھی جو کھاتے پیتے یا موٹے تازہ افراد کے ہوتے تھے ، لیکن وزن کم کرنے کے بعد اب انہیں بہتر کردار ملنے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں