لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکار جوآکن فینکس اور مشہور برطانوی اداکارہ نکولا کوگلن سمیت دنیا بھر سے چار ہزار سے زائد فلمی کارکنان نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کرتے ہوئے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلم ورکرز فار پیلیسٹائن نامی اس مہم کا مقصد ان اداروں کا بائیکاٹ کرنا ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف مبینہ طور پر نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث سمجھے جاتے ہیں۔ اس بائیکاٹ میں ان فلمی فیسٹیولز، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں سے لاتعلقی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو اسرائیلی ریاستی بیانیے یا سرکاری مالی معاونت سے جڑے ہوئے ہیں۔ دستخط کنندگان میں ایما سٹون،جوآکن فینکس۔ نکولا کوگلن،اولیویا کولمین، آوا ڈیویرنے اور مارکی رفالو جیسے عالمی شہرت یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔

