رشتے کروانیوالی خواتین ابھی تک موٹی اور کالی میں پھنسی ہیں:جویریہ

کراچی (این این آئی)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے رشتے کروانے والی آنٹیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کہاں پہنچ گئی لیکن ہماری پھوپھو، دادی اور نانی ابھی تک کالی اور موٹی میں پھنسی ہوئی ہیں۔جویریہ سعود نے رشتے کروانے والی آنٹی کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے طنز کی، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا۔اداکارہ نے جس ویڈیو پر طنز کی، اس میں رشتہ کروانے والی خاتون لڑکیوں کی جسامت اور رنگت پر بات کرتے دکھائی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں