بلوچستان گرینڈ الائنس کے جائز حقوق اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
پنجگور: نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے نائب صدر اور سینئر سیاسی رہنما کامریڈ مجیب بلوچ نے، بلوچستان گرینڈ الائنس کے سرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع پنجگور سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا یہ احتجاج، ملازمین کے دیرینہ مسائل اور معاشی بدحالی کے خلاف ایک طاقتور آواز ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں، تنخواہوں میں کمی، اور مراعات کی عدم دستیابی کے خلاف بلوچستان گرینڈ الائنس اپنے جائز حقوق کی جنگ لڈ رہی ہی۔ سرکاری ملازمین بلوچستان کے معاشی و سماجی ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیشیت رکھتے ہیں۔
انکی کی خدمات تعلیم، صحت، اور دیگر شعبوں میں ناقابل فراموش ہیں، مگر افسوس کہ موجودہ معاشی حالات نے انکی کی تنخواہوں کو ناکافی کر دیا ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ، میڈیکل الاؤنس میں خاطر خواہ بہتری، کنونس الاؤنس (سفری اخراجات) کی ترمیم، پروفیشنل الاؤنس کی بحالی و اضافہ، اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ انکے بنیادی اور جائز مطالبات ہیں۔ یہ مطالبات نہ صرف منصفانہ ہیں بلکہ موجودہ معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائ کے پیش نظر ناگزیر بھی ہیں۔
حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری طور پر تسلیم کرے اور اس پر عمل درآمد کرے۔ مہنگائی کو مدنظر رکھ کر اسی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، میڈیکل الاؤنس، صحت کی سہولیات کی بڑھتی لاگت کے مطابق بڑھایا جائے، کنونس الاؤنس، پٹرول، ڈیزل اور دیگر سفری اخراجات کے پیش نظر اپ ڈیٹ کیا جائے، پروفیشنل الاؤنس کی بحالی اور اضافہ کیا جائے، اور ہاؤس رینٹ الاؤنس کو کرایہ جات کے موجودہ تناسب کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے۔ پنشن رولز میں اصلاحات کے نام پر جاری کئے گئے تمام ملازمین دشمن نوٹفیکیشنز کو واپس لیا جائے اور پنشن کے عمل کو ملازمیں کے کئے آسان بنایا جائے، یہ مطالبات ملازمین کا حق ہیں، اور ان کی عدم تکمیل سراسر ناانصافی ہے۔
حکومت بلوچستان اب مزید تاخیر نہ کرے بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری طور پر منظور کیا جائے اور ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

