لاہور(این این آئی)لاہور میں بجلی چوری کے 22 مقدمات میں مطلوب ملزم بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ایکسیئن جوہرٹاؤن کیمطابق لیسکو ائیرلائن سب ڈویژن نے پولیس اوررینجرزکے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم علی حسین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ایکسیئن نے بتایا کہ ملزم کے ذمے لیسکو کے 48لاکھ روپے واجب الادا ہیں اور ملزم ڈائریکٹ سپلائی لگاکربجلی چوری کررہا تھا۔ایکسیئن کا کہنا تھا کہ ملزم کے گھر پر اس سے قبل بھی کئی بار بجلی چوری پکڑی گئی تھی مگر وہ ہربار فرار ہوجاتا تھا جب کہ ملزم پر بجلی چوری کے 22 مقدمات درج ہیں۔

