کوئٹہ(این این آئی) محکمہ صحت بلوچستان نے بلوچستان بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی 30سے زائد امراض کی اسکریننگ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اتوار کو ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان ثاقب کاکڑ،صوبائی کوارڈی نیٹر بلوچستان ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈاکٹر بابکر بلوچ، صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی نے سنٹرل جیل کوئٹہ(ہدہ جیل) میں قائم میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس پی جیل خانہ جات حمید اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے وفد کو کیمپ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور قیدیوں کی اسکریننگ کے عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی کیمپ میں قیدیوں اور جیل اسٹاف کی ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی/ایڈز اور ذہنی امراض سمیت 30 سے زائد بیماریوں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عمل دوپاسی فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ پیر 15 ستمبر کو باضابطہ طور پر اسکریننگ مہم کا افتتاح کریں گے جس کے بعد صوبے بھر کے تمام جیل خانہ جات میں قیدیوں کی باقاعدہ میڈیکل اسکریننگ شروع کی جائے گی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایک بہتر، تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، تقریب سے خطاب
- بیلہ-کراچی N-25 شاہراہ کے سنگل روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور سست روی پر متعلقہ حکام سے جواب طلب
- حکومت بلوچستان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،میر سرفراز بگٹی
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
- استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے،سیدال خان ناصر
- ضلع حب کی بدلتی سیاسی بساط، دریجی مرکزِ نگاہ بن گیا
- یمنی فوج نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
- عمانی معاون پائلٹ طیارہ ہائی جیک کرکے اسرائیل پر نائن الیون جیسا حملہ کرنا چاہتا تھا
- فرانس؛ پولیس کا پھینکا گیا دستی بم اُٹھانے والے طالبعلم کا ہاتھ دھماکے سے اُڑ گیا
- آئندہ حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ

