ڈیرہ غازی خان (این این آئی)ڈیرہ غازی خان میں ندی سخی سرور کے سیلابی ریلے سے 500 قدیم سکے برآمد ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ندی سخی سرور سے 5 سو قدیمی سکے برآمد ہوئے ہیں، ملنے والے سکے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے حوالے کیے۔ڈی سی نے کہا کہ ملنے والے سکے صدیوں برس قدیمی ادوار کے ہیں، ریلے سے نکلنے والے نوادرات محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیے گئے۔

