سیرت النبی ﷺہر دور کے لیے مشعلِ راہ ہے، نائب ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد

اسلام آباد(این این آئی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کی نائب ناظمہ عظمی عارف نے کہا ہے کہ نبی آخر الزمان ﷺ کی سیرت محض ربیع الاول تک محدود نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔الفلاح انسٹیٹیوٹ سواں گارڈن میں ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام “ادبی محفل و تقسیمِ انعامات” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ قرآن کی عملی تفسیر ہیں اور آپ ہی کی تعلیمات پر عمل امت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ تقریب میں حجاب و تحفظِ نسواں کے موضوع پر بلاگ رائٹنگ مقابلے کے نتائج کا اعلان اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو انعامات دیے گئے۔ صائمہ بھٹی، شمع صدیقی اور میمونہ حمزہ سمیت دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں