فیصل آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر بلال امجد فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ا ور تفتیش میں پتا چلا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ویزے کے لیے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے دیے۔ایف آئی اے نے مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

