غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ عاصم افتخارنے کہاکہ اسرائیل نے حملوں میں ہسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں