الیکشن کمیشن نے این اے 251سے خوشحال خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے آئین،پارلیمان و اداروں کے وقار کو بلندکیا ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(این این آئی)سپریم کو رٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر)امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب حلقہ این اے 251 سے قومی اسمبلی کے اْمیدوار خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے آئین و پارلیمان و قانون و عدالتوں و اداروں کے وقار کو بلند اور اعتماد کو مضبوط کیا ہے ہم خوشحال خان کاکڑ کو اسکی کامیابی سمیت صبر آزما عدالتی چارہ جوئی کی پذیرائی پر دوہری مبارک باد پیش کرتے ہیں انکی کامیابی نہ صرف پشتون بلکہ تمام قوموں کے حقوق پر منصفانہ و موثر و آواز و سوچ کی عکاسی کی آئینہ دار ہوگی خوشحال خان کاکڑ نوجوان ترین پارلیمنٹرین شمار ہوں گے وہ قوم پرست رہنما سمیت اصول پرست اور صاف مد لل گفتگو کی اہلیت رکھتے ہیں وہ وفاق سے پشتون و محروم اقوام کی بات کرنے میں توازن کو برقرار رکھیں کسی قوم و قبیلے سے تقابل کی بجائے اپنے حقوق کی بازیابی و تحفظ کی بات کریں گے جس کے اندر سب اقوام کی اجتماعی شناخت و سرزمین کی دفاع کی اولین ذمہ داری پنہاں ہے جو اجتماعی کاوشوں سے ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں