کوئٹہ(این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں ایران کے قونصلیٹ جنرل گئے جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے رفقاء کیلئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حالیہ صورتحال اور علاقائی کشیدگی کو پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے تشویشناک قرار دیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے دو برادر ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی اور اسلامی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مرحوم آیت اللہ خامنہ ای کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

