ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کردیا

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران میں جاری صورتحال کے پیش نظر وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی باحفاظت وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ابتک 70سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ آمد و رفت کا عمل مؤثر اور منظم بنایا جا سکے،بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جائے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں