نارتھ کراچی سیکٹر 5E میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، شہری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر 5E میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں صفائی کا شدید فقدان پیدا ہو چکا ہے۔ سیوریج کے بند ہونے سے گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہو رہا ہے جس سے مچھروں کی یلغار سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریاں تیزی سے جنم لے رہی ہیںاور عوام کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ علاقے کے مکینوں کا کہنا تھاکہ وہ کئی بار متعلقہ اداروں سے شکایات کر چکے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں۔ دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے پانی کے بل میں مزید 32 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، مگر گندگی اور سیوریج کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا گیا۔ عوام کا مو ¿قف ہے کہ اضافے کے باوجود ان کی سہولیات بہتر نہیں ہوئیں اور ہم مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ہم نارتھ کراچی سیکٹر 5E کے عوام کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی نا اہلی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ اپیل کرتے ہیں کہ پہلے سیوریج کا سسٹم بہتر بنائیں پھر پانی کے بلز میں اضافہ کریںاورفوری طور پر علاقے میں سیوریج کی بحالی کا کام شروع کروائیںسکشن مشین اور راڈنگ مشین سے گٹر کی کچھ لائنیں جو بند ہیں انھیں کھلوایا جائے تاکہ نہ صرف پانی کی نکاسی بہتر ہو بلکہ مچھروں کی تعداد میں کمی آئے اور ملیریا، ڈینگی ، ڈائیریااور دیگر خطرناک بیماریاں پھیلنے سے روکا جاسکے۔مزید برآں،بہتے گٹروں سے سڑکیں بھی تباہ ہوچکی ہیں جو نہ صرف گندگی کو بڑھا رہی ہے بلکہ عوام کے لیے روزمرہ کی مشکلات کا باعث بھی بن رہی ہے۔ حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 5E کی صفائی، سیوریج اور بنیادی سہولیات کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ شہریوں کو بہتر معیار زندگی میسر آ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں