نیویارک (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سوچتا ہوں اقوامِ متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا تھا؟ اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں، جنگ بندی کے موقع پر اقوامِ متحدہ کہاں تھی؟ جنگیں ختم کرانے پر اقوامِ متحدہ سے ایک فون کال بھی موصول نہیں ہوئی، اقوامِ متحدہ اپنی استعدادِ کار کے مطابق کام نہیں کر رہی۔

