چھتر (این این آئی) میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول ہسپتال نصیرآباد ڈاکٹر حبیب پندرانی کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی حلقوں اور سماجی شخصیات نے ان کی انتھک محنت اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حبیب پندرانی نے مختصر مدت میں سول ہسپتال نصیرآباد میں نمایاں اصلاحات کیں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی خصوصی دلچسپی سے ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، ایمرجنسی وارڈ میں ادویات، لیبارٹری سہولیات اور علاج معالجے کے نظام کو فعال کیا گیا ہے جبکہ غریب اور نادار مریضوں کے لیے مفت علاج کے اقدامات بھی قابلِ تعریف ہیں ڈاکٹر حبیب پندرانی کا کہنا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اور محدود وسائل کے باوجود ہسپتال کو فعال اور معیاری ادارہ بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے طبی عملے پر زور دیا کہ وہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور خدمت کے جذبے سے پیش آئیں تاکہ عوام کا اعتماد مزید بڑھ سکے عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال نصیرآباد کو درپیش مسائل اور وسائل کی کمی کو دور کیا جائے تاکہ ڈاکٹر حبیب پندرانی کی قیادت میں یہ ادارہ مزید بہتر کارکردگی دکھا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایک بہتر، تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، تقریب سے خطاب
- بیلہ-کراچی N-25 شاہراہ کے سنگل روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور سست روی پر متعلقہ حکام سے جواب طلب
- حکومت بلوچستان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،میر سرفراز بگٹی
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
- استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے،سیدال خان ناصر
- ضلع حب کی بدلتی سیاسی بساط، دریجی مرکزِ نگاہ بن گیا
- یمنی فوج نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
- عمانی معاون پائلٹ طیارہ ہائی جیک کرکے اسرائیل پر نائن الیون جیسا حملہ کرنا چاہتا تھا
- فرانس؛ پولیس کا پھینکا گیا دستی بم اُٹھانے والے طالبعلم کا ہاتھ دھماکے سے اُڑ گیا
- آئندہ حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ

