پنجگور(این این آئی) یونیورسٹی آف مکران میں عالمی یومِ ماحولیاتی صحت کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق ورلڈ انوائرنمنٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر جامعہ مکران میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد معاشرے میں ماحولیاتی تحفظ اور سر سبز ماحول کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا اس دن کی مناسبت سے طلباء، اساتذہ اور انتظامیہ نے نہ صرف جامعہ میں درخت لگا کر ماحول کی بہتری کیلئے عملی اقدام اٹھایا بلکہ ماحول کی بہتری کو فروغ دینے کا بھی عزم کیا جامعہ مکران کے زیر اہتمام اس شجرکاری مہم میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران ڈاکٹر میر سعادت بلوچ، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پنجگور آغا ظفر علی، ڈپٹی رجسٹرار یونیورسٹی آف مکران آفتاب اسلم بلوچ، ہیڈ آف باٹنی ڈپارٹمنٹ شاہ بانو علی، ہیڈ آف ایجوکیشن رشید احمد، ہیڈ آف کمپیوٹر سائنس سعید احمد، ہیڈ آف بلوچی ڈاکٹر مجاہد بلوچ، ہیڈ آف سوشل ورک ڈاکٹر راشد منظور، ہیڈ آف آئی آر منیر احمد، ہیڈ آف بی بی اے اسداللہ بلوچ، لیکچرار باٹنی ڈاکٹر امتیاز علی، اسسٹنٹ کنٹرولر عطا مہر، انچار سمسٹر سیل عرفان حیات سمیت دیگر تدریسی و انتظامی عملے نے شرکت کیا اس موقع پر جامعہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس بالخصوص شعبہ باٹنی اور شعبہ سوشل ورک کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر مہم میں حصہ لیا۔ شجرکاری مہم کے دوران شرکاء کی جانب سے کیمپس کے مختلف حصوں میں پودے لگائے گئے جن میں پھلدار، سایہ دار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ درخت شامل تھے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ تعلیمی ادارے محض درس و تدریس کے مراکز نہیں بلکہ یہ کردار سازی اور سماجی شعور پیدا کرنے کی آماجگاہ ہوتے ہیں۔ ماحول کی بہتری میں یونیورسٹی اور طلبائکا کردار نہایت اہم اور مؤثر ہوتا ہے۔ طلباء اپنے شعور، تحقیق اور عملی اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان کے حل میں سرگرم کردار ادا کرتے ہیں۔اس شجرکاری مہم کا بنیادی مقصد ماحولیاتی بہتری اور نوجوان نسل میں ماحول سے متعلق مثبت طرز فکر کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم کے ذریعے نہ صرف درخت لگائے گئے ہیں بلکہ طلباء، اساتذہ اور معاشرے کے تمام افراد کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایک سرسبز اور صحت مند ماحول کی تشکیل میں ہر فرد کا کردار ناگزیر ہے۔ اس عمل کے ذریعے یونیورسٹی آف مکران نے یہ ثابت کیا ہے کہ تعلیمی ادارے نہ صرف علمی تربیت کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ وہ معاشرتی بہتری کے عملی اقدامات میں بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران نے مزید کہا کہ World Environmental Health Day ہر سال 26 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ ماحولیاتی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں عوامی آگاہی پیدا کرنا ہے کہ کس طرح ہمارا ماحول ہماری معاشرتی زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں انفرادی، ادارہ جاتی اور حکومتی سطح پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ آج جب دنیا ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، ایسے میں شجرکاری ایک قومی اور اخلاقی فریضہ بن چکی ہے۔ درخت نہ صرف زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ یہ آکسیجن کے قدرتی ذرائع بھی پیدا کرتے ہیں۔ اگر ہم آج شجرکاری کو سنجیدگی سے نہ لیں تو آنے والی نسلیں ایک غیر محفوظ ماحول میں جینے پر مجبور ہوں گی۔پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران ڈاکٹر میر سعادت بلوچ نے کہا کہ آج کا دور ماحولیاتی تبدیلیوں، آلودگی اور گلوبل وارمنگ جیسے سنگین چیلنجز کا دور ہے، جس میں ماحول کی حفاظت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ شجرکاری نہ صرف ہمارے ماحول کو صاف اور صحت مند بناتی ہے بلکہ یہ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں ماحول دوست اقدامات کو اپنائیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی ایک خوشحال اور سرسبز دنیا میں سانس لے سکیں۔پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران نے مزید کہا کہ یہ مہم نہ صرف ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے میں معاون بنے گی بلکہ نوجوان نسل میں معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا یونیورسٹی آف مکران آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھ کر معاشرے کی بہتری میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جیل قواعد کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے، عطا تارڑ
- وزیراعظم غزہ پیس بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے 18 فروری کو واشنگٹن روانہ ہونگے
- بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ایک کلو آٹا 150 روپے تک پہنچ گیا
- دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس افسران، اہلکار قوم کا فخر ہیں، سرفراز بگٹی
- محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، زخمی سپاہیوں کی عیادت کی،بلندعزم کی تعریف
- پاکستان کیلئے افغانستان کیساتھ سرحدی انتظام محض تجارت کا معاملہ نہیں بلکہ بقا و سلامتی کا مسئلہ ہے، یوریشیا ریویو
- بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل
- بہت اچھا ہے کھیل دوبارہ شروع ہو گیا، ہم نے اپنی تیاری میں کبھی تبدیلی نہیں کی،بھارتی اسسٹنٹ کوچ خوش
- دو سے تین مرتبہ میچ کا بہترین کھلاڑی بننا ٹارگٹ ہے،صاحبزادہ فرحان
- دھرندھر کی کامیابی کے بعد بڑی مشکل، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی سیکیورٹی سخت

