پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مردان، ہنگو اور سوات میں گذشتہ روز بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش برآمد کرلیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کی نگرانی میں مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے عوامی شکایات پر نستہ روڈ پر گڑ گھانیوں پر چھاپے مارے، جہاں ایک پروڈکشن یونٹ سے چینی اور تقریباً 900 کلوگرام ملاوٹ شدہ گڑ برآمد کرلیا گیا۔اسی طرح ضلع ہنگو میں کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم انسپکشن کے دوران ایک ڈسٹریبیوشن پوائنٹ سے تقریباً ایک ہزار لیٹر غیر معیاری مشروبات ضبط کرلئے گئے۔ایک اور کارروائی میں سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع انتظامیہ اور لائیو اسٹاک عملے کے ہمراہ دوگوداموں سے 260 کلو خراب اور غیر معیاری قیمہ برآمد کرکے تلف کردیا، جبکہ گوداموں کو سیل کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے ملاوٹ مافیا جیسے عناصر یا تو اپنا قبلہ درست کریں یا سخت قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

