کراچی (این این آئی)معروف کامیڈین کاشف خان نے بیٹی ربیکا کی شادی میں شاہ رخ اور سلمان خان کی کال کے سوال کا جواب دے دیا۔اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں کامیڈین کاشف خان نے شرکت کی اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔میزبان نے پوچھا کہ ربیکا کی شاہ رخ اور سلمان والی بات پر لوگوں نے مذاق اڑایا تھا اب آپ کی بھارتی اداکاروں سے بات ہوتی ہے؟جواب میں کاشف خان نے کہا کہ اس زمانے میں ڈیٹا یاکچھ نہیں ہوتا تھا میں نے تصاویر شیئر کی تھیں، اب کوئی کال نہیں آئی، اور 6.3 انسٹاگرام انفلوئنسر پاکستان میں 10، 12 ہی ہیں، ان میں سے الحمدللہ ربیکا ایک ہے۔کامیڈین نے یہ بھی کہا کہ جنریشن زی مجھے کاشف خان سے نہیں جانتی بلکہ ربیکا کے پاپا کے نام سے جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے لکھ دیا کہ امبانی سے بڑی شادی کریں گے؟ میں نے اس پر کہا کہ امبانی کے 15 سے 17 فنکشن ہوئے تھے ہمارے 32 فنکشن ہوچکے ہیں 9 اور کرنے ہیں پورے 41 کریں گے۔کاشف خان نے بتایا کہ پاکستان میں ہاٹ ایئربلیون نہیں ہوتے تو ایک کرین ارینج کی کہ یہ 100 فٹ تک تو لے جائے گا لیکن جس کو بلیون کا کہا گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے اس نے بہانا کردیا، اب بلیون وہ تھے جو ہوا سے پھلائے وہ ادھر ادھر جارہا تھا، کرین والے نے سیفٹی کی وجہ سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ تماشہ میں میرا سفر اچھا رہا، شو میں جو بچے تھے وہ میرے مقابلے پر بھی تھے میں نے سوچا تھا کہ پانچ ہفتے تو گزار ہی لوں گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

