کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر ورکرز یونین کے صدر عمران ہاشمی،جنرل سیکریٹری جمال فاروقی، کے ایم سی کے صدر ریحان اسد، ٹی ایم سیز کے نگراں عقیل انبالوی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میئر اور ٹی ایم سیز ملازمین کو ویری فیکیشن اور پانچ پانچ سال کے تنخواہوں کے ریکارڈ مانگ کر چورنگی گھما رہی ہے۔ مہاجر ورکرز یونین فعال ہو چکی ہے۔ اب تمہاری تعصب گردی کا مقابلہ قانونی اور ملازمین کی طاقت سے کریں گے۔ ہم آفاق احمد سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنی لیبر یونین کو ہمارے ساتھ اتحاد کی ہدایت کریں۔ انہوں نے کہا کہمہاجر دشمن افضل زیدی غداران مہاجر سیف عباس، مسرت علی، فیصل رضوی (جعلساز)، عاصم حسین)، مہاجر دشمن راجہ رستم، نیب زدہ شارق الیاس، سسٹم افسران اور بروکرز رضا عباس زیدی، فیاض چاچڑ، وصی عثمانی، اورنگی کے لینڈ گریبرزاور قبضہ گروپ جعلی افسران عارف قاضی، معظم قریشی، پیپلز پارٹی کے متعصب نمائندوں کرم اللہ وقاصی، اسلم سموں اور پیپلز یونیٹی کے مہاجر دشمن ملازمین کو باور کر رہے ہیں کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہم اسکے اصل وارث ہیں۔ کراچی کے مہاجر تقسیم نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان، ڈاکٹر سلیم حیدر۔ اسلم خان سب کے ساتھ ملکر لائحہ عمل بنائیں گے۔ سید ذولفقار شاہ کو مزدوروں کا ہیرو سمجھتے ہیں۔ مہاجروں کی وہ بھی آواز ہیں۔ ہم تنگ نظر نہیں ہیں۔ ملکر چلیں گے۔ ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کے لئے مہاجر تحریک لوجکل گورنمنٹ ورکرز اور سب ساتھیوں کے ہمراہ ہوں گے۔میئر اور چیئرمینوں کو بتادیں کہ مہاجروں کو تنگ کرنے کے بجائے اپنے بوگس اور ڈبل تنخواہیں لینے والے اور جعلی افسران کو فارغ کرائیں۔ تالا بندی پر مجبور نہ کریں۔سعید غنی جیسا مہاجر دشمن نہیں دیکھا۔ ناصر شاہ جیسا سب کو ساتھ چلنے والا نہیں دیکھا۔ اسلئے ناصر شاہ سے قیادت کے ساتھ ملیں گے۔ میئر اور انکی ٹیم کی کرپشن نے بلاول بھٹو کو ہیرو سے زیرو کردیا ہے۔بلاول بھٹو صاحب اب بھی وقت ہے ہاتھ ملائیں احتساب کریں۔ میئر کو گھر بھیجیں۔ متعصبانہ عمل بند کرائیں۔ کراچی بڑے دل والوں کا شہر ہے۔ ہم نفرت نہیں محبت کے طلبگار ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ٹرمپ کے قتل کی نئی سازش؟ ایرانی منصوبے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کا بڑا انکشاف
- آبنائے ہرمز کشیدگی؛ امریکا ایران مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے
- پیچھے نہیں ہٹیں گے، امریکا نے معاہدہ توڑا تو اس کا ذمہ دار بھی خود ہوگا؛ ایران
- ایران کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے لیکن جنگ بندی اب مؤثر نہیں رہی؛ ٹرمپ
- اسرائیلی وزیراعظم کے دوسرے بیٹے نے بھی اپنے نام سے والد کا نام ’نیتن یاہو‘ ہٹا دیا
- غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری؛ حماس کے مزید دو کمانڈر شہید
- حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
- وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے
- گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی
- وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، وعدوں اور ذمہ داروں کی پاسداری پر زور

