کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پیپلز پارٹی میں سخت پھوٹ پڑ گئی ہے۔ جبکہ جیالے اورنگی میں عابد ستی اور کراچی کی قیادت، وزراء اور عہدوں کی خرید و فروخت سے سخت نالاں ہیں۔جبکہ کے ایم سی میں جعلی بھرتیوں اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ، تعیناتیوں اور ترقیوں کے لئے پارٹی عہدیداروں کی اقرباء پروری پر بھی سخت برہمی پائی جاتی ہے۔ جبکہ عابد ستی، ممتاز تنولی، جمیل ضیاء۔ علی حسن بروہی، شہزادہ گلفام کے ساتھ ہی عمران چینا اور دیگر کرمنلز کے خلاف بھی الم بغاوت بلند ہوگیا ہے۔ عابد ستی نے باغی ورکرز کو پلاٹ اور نوکریوں کی آفرکی۔ جسکے لئے سیف عباس نے جو بلدیہ کراچی میں افضل زیدی کے ایماء پر ہر غلط کام میں شامل ہے۔ جعلی کاغزات کی تیاری کرانے اور اینٹی کرپشن کوجعلی لیٹرز اور جعلسازی میں نمبر ون ہے۔ فیصل رضوی کی جعلی سروس بک اورجعلی انٹریز کو صحیح بتا کر اینٹی کرپشن عدالت کو گمراہ کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔ چائنا کٹنگ کے علاوہ نیب سے سزا یافتہ ہے۔ عابد ستی اور دیگر افراد رضا عباس، عاصم حسین، سیف عباس، افضل زیدی گینگ کی شکل میں عباس زیدی اور معظم قریشی کے زریعے رقوم وصول کر رہی ہے۔ جبکہ بے نظیر بھٹو کے نام کا اسٹیڈیم بیچنے پر عابد ستی سمیت تمام پی پی پی ورکرز عہدیداروں سے ناراض ہیں۔ عامر بھٹو کے قتل پر جمیل ڈائری کو سزا نہ دینے پر بھی ورکرز ناراض ہیں۔جبکہ 50لاکھ دینے پر شہزاہ گلفام اور تمام کرمنلوں کو پی ایس کے عہدے دینے اور ریٹ فکسنگ پر بھی قیادت کے ایکشن نہ لینے پر شدید اشتعال ہے۔ مختلف وی لاگ بلاول بھٹو کے نام کرکے پی پی پی کی کرپشن بے نقاب کی گئی ہے اور میئر کی سرپرستی میں گھناؤنے کھیل اور افسران کی معلومات دی گئی ہے۔ جیالوں کی جانب سے بلاول بھٹو سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ جبکہ نثار کھوڑو سے کہا ہے کہ فوری غربی کی قیادت بدلیں۔ نظریاتی کارکنوں کو عہدے دیئے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

