پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ڈی آئی خان کے نواحی علاقے کڑی خیسور میں نادرا سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا کو نادرا سنٹر سے متعلق بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا سنٹر کے افتتاح سے ڈی آئی خان شہر سے دور مضافات کی مقامی آبادی کو نادرا سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی، کڑی خیسور نادرا سنٹر کو جدید تقاضوں کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیاہے۔گورنر نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پہاڑ پور میں نادرا دفتر کے قیام سے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، کڑی خیسور نادرا دفتر سے مقامی ہزاروں افراد کو نادرا خدمات میسر آئیں گی. انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوامی سہولیات کو یقینی بنانا ہے، بہت جلد تحصیل پہاڑ پور میں پاسپورٹ دفتر کا بھی افتتاح کیا جائے گا، عوام علاقہ نے جو اعتماد کیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے.۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

