مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آبادسٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر عدیل اکرم کی بڑی کاروائی ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اصغر علی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی پانچ کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے منشیات فروشوں و سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

