لاہور (این این آئی)اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی کے اس موقع پر انھوں نے خوب ہلا گلا کیا۔اداکارہ ماورا حسین انسٹاگرام پر 9.8 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کی ہر خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔جب بات سالگرہ کی ہو اس سے بڑی خوشی کی اور کیا بات ہوسکتی ہے۔ اس اہم دن کو منانے کے لیے اداکارہ کے شوہر عامر گیلانی نے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں اہل خانہ کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی اور ماورا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین نے جینز کے ساتھ بلیک ٹی شرٹ زیب تن کی اور شوہر عامر گیلانی کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر بنوائیں۔تقریب میں کیک کاٹا گیا اور قریبی دوستوں اور فیملی نے بھی شرکت کی۔ ماورا نے اپنی پوسٹ میں کیپشن دیا: Thirty Free اور زندگی کے اس نئے سال پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ماورا حسین اور عامر گیلانی کے ساتھ نہایت خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ ماورا نے ساتھی اداکاراوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ماورا حسین اور عامر گیلانی نے ڈراما ثبات میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں ان کی محبت پروان چڑھی اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

