ٹام اور آنا کا خلا اور سمندر کی تہہ میں شادی کامنصوبہ

نیو یارک (این این آئی)ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز اور ہسپانوی نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی پلاننگ نے دنیا میں دھوم مچادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار اپنی شادی کیلئے غیر معمولی اور ایڈونچر طرز کے خیالات پر غور کر رہے ہیں۔۔۔

جس میں زیر آب تقریب، سکائی ڈائیونگ کے دوران فضاء میں وعدے اور عہد کرنے ، حتی کہ خلا میں شادی کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ کروز چاہتے ہیں کہ ان کا سب سے بڑا دن زندگی کا سب سے بڑا تجربہ بنے ۔ دونوں ستاروں نے کئی تصورات پر بات کی ہے ، جس میں کروز کو خلا میں شادی کرنے کا امکان سب سے زیادہ پُرکشش لگ رہا ہے ۔سکائی ڈائیونگ کے دوران عہد و پیمان دہرانے کا آئیڈیا بھی زیرِ بحث آیا ہے ، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ جوڑا اپنی شادی کو جتنا ممکن ہو منفرد اور یادگار بنانا چاہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں