ریما اور میرا کا آپس میں جھگڑا رہتا، صائمہ دور رہتی تھی:سنگیتا

کراچی (این این آئی)فلمساز سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ 90کی دہائی کی ہیروئنز آج شاذ و نادر ہی آپس میں ملتی ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ۔۔اس وقت کی ریما اور میرا کا اکثر نمبر ون کے چکر میں جھگڑا رہتا تھا جبکہ صائمہ دھیمے مزاج کی اور ایسی سرگرمیوں سے دور رہنے والوں میں سے تھیں۔سنگیتا نے بتایا کہ میں نے صائمہ کو کبھی کسی کی برائی کرتے نہیں دیکھا، وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھی۔ میں نے انہیں کبھی کسی سے لڑتے نہیں دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں