بگ باس ہمارے تماشا سے بہت بڑا شو ہے :عدنان صدیقی

کراچی (این این آئی)اداکار عدنان صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں نشر کیا جانے والا ریئلٹی شو بگ باس ان کی میزبانی میں شروع کیے گئے پاکستانی ریئلٹی شو تماشا کے مقابلے بہت بڑا شو ہے۔۔۔ دونوں کا کوئی موازنہ نہیں۔عدنان صدیقی نے کا کہنا تھا کہ اگرچہ تماشا بھی بگ باس کی طرز جیسا شو ہے لیکن دونوں کے مواد اور فارمیٹ میں فرق ہے ، پاکستانی شو میں وہ چیزیں نہیں ہو سکتیں جو بھارتی شو میں ہوتی ہیں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ وہ بطور تماشا میزبان شرکا کے درمیان صلح کرواتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں