کوئٹہ(این این آئی)بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بیوٹمز کی 23ویں سالگرہ کی تقریب بیوٹمز کے ٹریننگ ہال میں کیک کاٹنے کے بعد مارخور آڈیٹوریم کے احاطے میں شجرکاری کر کے منائی۔ اس موقع پر بیوٹمز کے ڈینز اور ڈائریکٹرز اور طلباء و طالبات بھی ان کے ہمراہ موجود تھے بیوٹمز معاشرے کی تکمیل و ترقی میں اہم کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہے حالانکہ23 سال جامعات کی آغاز اور تعلیمی اداروں کی دوڑ میں خود کو منوانے کے لئے انتہائی قلیل تصور ہوتے ہیں بیوٹمز کے طلباء نے بے شمار کامیابیاں حاصل کرکے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ہے۔بحیثیتِ وائس چانسلر میں بیوٹمز کے تمام اساتذہ،انتظامی افسران،اور ہمارا اثاثہ طلباء کو ایماندارانہ اور پر خلوص خدمات سرانجام دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز بیو ٹمز کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر بیوٹمز کے اساتذہ،انتظامی افسران،اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بیوٹمز بلوچستان میں تعلیمی اہداف حاصل کرنے اور مجموعی طور پر تعلیمی بہتری کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے نہ صرف بلوچستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے طلباء بھی بیو ٹمز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور بین الاقوامی طلباء کا بیوٹمزپر اعتماد ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزبلوچستان کے تعلیمی افق کا وہ درخشاں ستارہ ہے جس کا شمار دنیا بھر کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے بیوٹمز کاقیام 5اکتوبر 2002عمل میں آیا جس کا افتتاح اس وقت کے گورنر بلوچستان امیر المک مینگل نے کیا،2ڈیپارٹمنٹس،11 اساتذہ،33اہلکار اور90طلباء سے آغاز کرنے والے بیوٹمز آج 6فکلیٹیزمیں 40 سے زائد ڈیپارٹمنٹس میں بارہ ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں،گزشتہ سالوں میں بیوٹمز سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے مختلف محکموں و اداروں میں اعلی عہدوں سمیت مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دے کر ملک و قوم کی ترقی اور خصوصاً بلوچستان کی پسماندگی مٹانے میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں،بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے مقرر کردہ تعلیمی اہداف پورے کئے۔ بیوٹمز گزشتہ کئی سالوں سے تخلیقی کاروباری منصوبے اور خود کار روز گار کے مواقع اور رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بیوٹمز بلوچستان کی واحد جامعہ ہے جو دنیا بھر میں بہترین تعلیمی و تحقیقی معیار کے باعث تیزی سے دنیا بھر کی بہترین جامعات میں جگہ بنا رہی ہے جس کا اعتراف نہ صرف ملکی بلکہ بین لاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بیوٹمز کے طلباء و طالبات دنیا کے کسی بھی یونیورسٹی کے طکباء و طالبات سے کم نہیں ہے بیوٹمز اپنے تعلیمی اہداف پورے کرنے کے لئے کوشاں ہے تعلیمی ترقی کیلئے ہمارے استازہ انتھک محنت کررہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہمارے طلباے و طالبات صوبے اور ملک بلکہ دنیا بھر میں کامیابیاں حاصل کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

