کراچی(خصوصی رپورٹ)مہاجر ورکرزیونین (MINM)کے نگراں عقیل انبالوی، کے ایم سی کے صدر سید شکیل شاہ، ٹی ایم سیز کے نمائندگان۔ لوکل اداروں کے انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں میئر کراچی، ٹی ایم سیز کے چیئرمینوں، بالخصوص میونسپل کمشنر افضل زیدی کے متعصبانہ ، لسانی، فرقہ وارانہ سوچ کی بنیاد پر مہاجر افسران اور ملازمین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے چھ سال تک سندھ میں وفاقی پالیسی کے باوجود واپس نہ کرنے کو سسٹم کی جیت قرار دیتے ہوئے فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کے ایم سی کے انچارج سید شکیل شاہ نے کہا کہ میئر مہاجر دشمن ہیں۔ کے ایم سی میں میونسپل کمشنر کو سارے اختیارات ہیں۔غیر مہاجر ہونے کے ناطے وہ مسلسل مہاجر افسران اور ملازمین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب پہلی بار فرقہ وارانہ اتحاد بنا کر پی پی پی کی پالیسی کے خلافکام کیا جا رہا ہے۔ رضا عباس زیدی، معظم قریشیہر محکمے سے رشوت جمع کرکے میئر اور میونسپل کمشنر کو پہنچاتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کیونکہ متعصب نہیں ہیں وہ اگر شہر سے مخلص ہیں تو افضل زیدی کو فوری وفاق واپس کریں۔ کرپشن کی جڑ اکھاڑیں۔تمام مہاجر معطل افسران اور ملازمین کو بحال کرائیں۔نیب زدہ ماروائے قانون تعینات افسران سمیت کرپشن میں ملوث افسران اور منتخب نمائندوں کے خلاف کاروائی کریں۔ نیب سے سزا یافتہ افسر کو تمام مراعاتاور بابر مارکیٹ اسپتال سے دی گئی تنخواہین واپس، ریٹائرمنٹ اور تمام افسران کے اثاثہ جات چیک کرائیں۔ کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں پی پی پی کے چیئرمین غیر مہاجر افسران اور ملازمین کی 2012کی تاریخوں میں بھرتیاں کر رہے ہیں۔ جس میں علی نوازبروہی، جمیل ضیاء، راشدخاصخیلی، لالا رحیم، کیماڑی اور دیگر ٹاونز میں کرپشن عروج پر ہے۔ ویسٹ میں عابد ستی اور شہزادہ گلفام اور جمیل ضیاء کے پورے کے پورے خاندان بھرتی کر لئے گئے ہیں۔ راشد خاصخیلی نے اتنی بھرتیاں کی ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے لئے رقم نہیں۔ لالا رحیم، علی نواز بروہی، جمیل ضیاء نے زمینوں پر قبضے کرکے سسٹم آن کردیا ہے عامر بھٹو کو جو مہاجر تھا زمینی تنازعہ پر پی پی پی کے ان ہی افراد نے قتل کرایا لیکن مہاجر دشمن پی پی پی نے سودے بازی کرکے معاملہ دبا دیا۔ مہاجروں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جنکی سودے بازیاں سامنے آچکی ہیں۔کے ایم سی میں چیئرمین لیبر پانچ گریڈ کی ملازمہ کوجعلی ایل پی سی ایجوکیشن سے لا کر اٹھارہ گریڈ میں ای اینڈ آئی پی میں ایڈجسٹ کردیا گیا۔ جعلی ایس سی یو جی افسران کو تعینات کرکے کے ایم سی کو سندھی اسٹیٹ بنا کر لسا نی تعصب کیا جا رہا ہے۔ جعلساز افسر جو لیب اٹینڈنٹ ہے اسے ایک کروڑ رشوت لے کر دو اداروں کا پی ڈی بنا دیا گہیا ہے جس نے جعلسازی سے اصل مالکان کی زمینیں جعلی قرار دے کر جعلی آکشن بنا کر زمینیں ہڑپ لیں۔فیصل رضوی کرمنل اور گینگ کے ساتھ بدترین کرپشن نو ہزار ایکڑ زمینوں پر قبضے کے بعد مصطفی کمال کے آباد کار مہاجروں کو بے گھر کرا رہا ہے۔ قبضہ غفار قاضی، حفیظ رند اور فتنہ الہندوستان کے افراد کی مدد سے قبضے کرا کر مہاجر گھرانوں کو بے گھر کرا رہا ہے دس سال بھگوڑاافسر جعلسازی اور جعلی طریقے سے تنخواہیں وصول کرچکا ہے۔ سعید غنی کی سپورٹ کی وجہ سے نیب اور اینٹی کرپشن کو کاروائی نہیں کرنے دی جا رہی۔ میئر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ متعدد زمینیں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کو بانٹی گئی ہیں جس میں پٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔ جنکی امالگا میشن پر اسکین شدہ جعلی دستخط ہیں فیصل رضوی نے پرانے افسران کے دستخط کے لئے جمال اختر جو ریٹائر ڈ ہو چکا ہے اسے اے ڈی ایس ایم جاوید عرف فراڈی، کلثوم،مقصود ملک، عدنان قریشی، سہیل مشتاق، عارف قاضی، عاصم سمیت متعدد کرمنل کو اس کام پر لگا دیا ہے نیب کو پرانے افسران خط لکھ چکے ہیں کہ انکے دستخط فرانزک کرائے جائیں۔ پچاس جعلی موٹیشن اور چالانوں کی رقم کھانے والے فیصل رضوی کو فوری ہائی پروفائل انکوائری کرکے برطرف کیا جائے۔ ماضی کا ریکارڈ چیک کیا جائے۔ سیف عبا س سمیت سب کے میٹرک سرٹیفیکیٹ چیک کرائیں یہ کئی سال پہلے ساٹھ سال کے ہو چکے ہیں۔ نادار کی ساز باز سے سروس بکس بدل کر کے ایم سی پر مسلط ہیں۔ عقیل انبالوی نے خطاب میں کہا کہ نیب فیصل رضوی کی جعلی رپورٹس کو چیک کرے پرانے افسران کے خلاف جمع شدہ رپورٹس کی ویری فیکیشن کی جائے۔ انور سیال کے بہنوئی ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کو متنبہ کرتے ہیں کہ رقوم لے کر جعلی خبریں چلائیں گے تو انکی تعیناتی سے لے کر ہر شے کا ریکارڈ ہے۔ مہاجر ورکرز افسر ہوں یا ملازم سیف عباس کی طرح انڈر ٹیکن نہیں دیں گے بلکہ مہاجر ہونے پر فخر کرتے ہوئے مہاجر دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ نیب کو جعلی تعیناتیوں کا ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں۔ پنشنرز کے لئے سید زولفقار شاہ کے ساتھ ہیں۔ ناصر شاہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ٹرمپ کے قتل کی نئی سازش؟ ایرانی منصوبے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کا بڑا انکشاف
- آبنائے ہرمز کشیدگی؛ امریکا ایران مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے
- پیچھے نہیں ہٹیں گے، امریکا نے معاہدہ توڑا تو اس کا ذمہ دار بھی خود ہوگا؛ ایران
- ایران کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے لیکن جنگ بندی اب مؤثر نہیں رہی؛ ٹرمپ
- اسرائیلی وزیراعظم کے دوسرے بیٹے نے بھی اپنے نام سے والد کا نام ’نیتن یاہو‘ ہٹا دیا
- غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری؛ حماس کے مزید دو کمانڈر شہید
- حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
- وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے
- گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی
- وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، وعدوں اور ذمہ داروں کی پاسداری پر زور

