کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)رحمٰن کلاسک کرکٹ لیگ سیزن10 سپرلیگ میں بی ٹی کے اسٹارز اور فرینڈز کرکٹ کلب کا میچ بقائی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، بی ٹی کے اسٹارز نے فرینڈز کرکٹ کلب کو69رنز سے شکست دے دی۔ بی ٹی کے اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 210 رنز بنائے۔بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان سعید حسن نے شاندار سنچری 106رنز اسکور کئے۔ یاسر خان 45رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ فریینڈز کرکٹ کلب کےانس خان نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں فریینڈز کرکٹ کلب 141رنز بناسکی۔ عالیان خان52اور حافظ محمد سلمان 34رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شہید دانیال کرکٹ کلب کے سرپرست اعلیٰ سردار کامران خان ترین، شیخ ساجد کریم و دیگر نےکہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔ میدان آباد ہوں گے تو اسپتال ویران ہوں گے۔شیخ ساجد کریم نے کہا کہ سندھ بھر میں اسپورٹس سرھرمیاں پھیلائی جائیں گی۔ کرکٹ ، فٹبال، ہاکی، بیڈمنٹن، اسکواش، ٹینس تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کو فروغ دے کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔ شہر کی ترقی کیلئے گرائونڈز کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ ، ہاکی سمیت تمام کھیلوں کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

