بابر اعظم اور ویان مولڈر کی خوشگوار ملاقات کی ویڈیو وائرل

لاہور(این این آئی) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ویان مولڈر نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ سے قبل ایک تربیتی سیشن کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی دوستانہ ماحول میں ملاقات کے دوران ہاتھ ملا رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ویان مولڈر نے ریڈ بال کرکٹ میں 21 میچوں میں 1ہزار 153 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں ایک ففٹی اور تین سنچریاں شامل ہیں۔رواں سال کے آغاز میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست 367 رنز بنائے، جس میں 49 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں